لکھنؤ 01جولائی 2024… ہفتہ ولایت کے عنوان سے ’’ غدیرسے مباہلہ تک‘‘ امام باڑہ جنت مآب سید تقی صاحب ، اکبری گیٹ ،عقب مسجد تحسین علی خاں میںدلدار علی غفران مآب فاؤنڈیشن کی جانب شب میں24 جون سے30جون تک روز آنہ 9 بجےشب محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
ہفتہ ولایت کی آخری محفل شب عید مباہلہ منعقد ہوئی ۔محفل کا آغاز تلا وت کلام مجید سے ہوا۔ اس کے بعدجناب رضوان صاحب اور جناب عزادار اعظمی صاحبان جناب رہبر عسکری اور محمد حسینی نے اپنے مخصو ص انداز میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا محفل کو خطاب کرتے ہوئے ممتاز العلما مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ جب تک پیغمبر اسلام قرآن لے جا کے نصاریٰ کو سمجھا رہے تھے تب انہیں سمجھ میں نہ آیا جب اہل بیتؑ کو ساتھ لے گئے تب انہیں با قا عدہ طور سے سمجھ میں آگیا ۔لہذا دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ تنہا قرآن کا فی نہیں ہو سکتا ہے جب اہل بیتؑ سے وابستہ نہ ہوں ۔ایک بات کہتا چلوںادھرمیوں کو سمجھانا آسان ہے ہٹ دھرمیوں کو سمجھنا مشکل ہے ۔
آخر میں مولانا سیف عباس نے کہاکہ عید غدیر سے عید مباہلہ ان دونوں عیدوں کو جو ڑ کر ہم کو ہفتہ ولایت کا انعقاد مسلسل کر کے عوام تک اس پیغام کو پہنچانا ہے کہ عید غدیر سب سے بڑی اور سب سے اہم عید ہے جس دن دین اسلام کامل ہوا تھا کیونکہ مو من نے جنت جانے کا راستہ وایاغدیر تلاش کر رکھا ہے اور ہم نے جو دین کو لیا ہےوہ کسی اندھیری اور تاریک کو ٹھری سے نہیں لیا ہے بلکہ ہمارے پاس دین غدیرکے روشن و منور میدان سے آیا ہے ۔ لہذا شک وہ اپنے دین میں کریں جنہوں نے دین تاریکی سے لیا ہے ۔
مولانا کاظم واحدی ، مولانا اعجاز سیتاپوری ، ، مولانا محمد مشرقین ، قمرالحسن ، مولانا محمد رضا ایلیا ، مولانا سہیل عباس ، مولانا ،مولانا ناصر زیدی ، مولانا آصف سیتھلی ، مولانا غلام سرور ، مولاناغلام عباس ، مولانا واحد حسین ، مولاناآصف صفوی ، مولانا تصورحسین کانپوری ، مولانا تفسیر کے علا وہ کثیر تعداد میں حوزات علمیہ کے طلبہ نے شرکت کی ۔
…………………
پریس اعلا نیہ اعلان ولایت سے تصدیق ولایت ہفتہ ولایت کا انقعاد ہم کو دین غدیر خم کے روشن و منور میدان سے ملا ہے : مولانا سیف عباس



