Home / उत्तर प्रदेश / درود و سلام کی صداؤں کے ساتھ لکھنؤ کے مختلف علاقوں سے نکالایا جائے گا روایتی مرکزی جلوس محمدی:حضرت سید ایوب اشرف جلوس محمدی

درود و سلام کی صداؤں کے ساتھ لکھنؤ کے مختلف علاقوں سے نکالایا جائے گا روایتی مرکزی جلوس محمدی:حضرت سید ایوب اشرف جلوس محمدی

Spread the love

درود و سلام کی صداؤں کے ساتھ لکھنؤ کے مختلف علاقوں سے نکالایا جائے گا روایتی مرکزی جلوس محمدی:حضرت سید ایوب اشرف
جلوس محمدی حضرت سید ایوب اشرف کی صدارت و قیادت میں نکالا جائے گا:محمدی مشن
لکھنؤ:15 ستمبر
آل انڈیا محمدی مشن کے عہدیداروں آئمہ مساجد اور انجمنوں کے ذمہ داران، محمد ی مشن یوتھ سیل اور زونل کمیٹی کے رکن اور پو لیس انتظامیہ کے ساتھ ایک اہم نشست ہوئی۔ یہ نشست ایس آر ٹی پیلیس کیمپل روڈ بالا گنج لکھنؤ میں حضرت ایو ب اشرف کی صدارت میں اختتام پذیر ہو ئی۔نشست میں ایڈیشنل پو لیس نائب کمشنر (مغربی) اور اسسٹنٹ پو لیس کمشنر (چوک) سمیت کئی سینئر پو لیس افسران مو جود تھے۔ ساتھ ہی آل انڈیا محمدی مشن کے سرپرست حضرت سید ایوب اشرف، پر دھان سکریٹری حضرت سید بابر اشرف، جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید شہاب الدین، نائب صدر قاری روشن علی قادری، اور خان محمد، خازن صدر محمد فرید، تر جمان سید جنید اشرف، اور یوتھ صدر حضرت سید محمد احمد میاں وغیرہ خصوصی طور سے مو جود تھے۔ اس موقع پر حضرت سید ایوب اشرف نے پو لیس افسران کا خیرمقدم کر تے ہو ئے روایتی جلوس محمدی کو سابق کی طرح نکالے جانے کی خواہش اور مدد کی امید کی ہے۔وہیں ایڈیشنل پو لیس کمشنرمغربی وشو جیت سریواستو نے یقین دہانی کرائی کہ جلوس محمدی روایتی طریقے سے نکلوانے میں پو ری مدد کی جائے گی۔ اور پو لیس محکمہ ضروری بندوبست بھی کر ے گا۔ انہوں نے انجمنوں کے ذمہ داروں کو خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ لکھنؤ کی تہذیب میں پہلے آپ کہا جاتا ہے، لیکن قانون کی تعمیل میں پہلے میں کی پالیسی اپنانی چاہئے۔سید بابر اشرف نے کہا کہ آل انڈیا محمد ی مشن کی قیادت میں لکھنؤ میں روایتی جلوس محمدی و جشن محمدی بتاریخ 16 ستمبر 2024 صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک نکالا و منایا جائے گا۔ جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہو ئے دوپہر ڈیڑھ بجے درگاہ حضرت مخدوم شاہ میناؒ چوک پہونچے گا۔اس پورے پروگرام میں پو لیس انتظامیہ کا مکمل تعاون رہتا ہے۔ یوتھ صدر حضرت سید محمد احمد میاں نے عید میلاد النبی کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ اس پر من تیو ہارکے درمیان پولیس بندوبست، ٹریفک، صفائی، پانی کی سپلائی وغیرہ جیسے بندوبست کے لئے ضروری ہدایت جاری کئے جا ئیں۔ تاکہ جلوس اور جشن محمدی پوری شان و شوکت کے ساتھ منایا جاسکے۔مشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید شہاب الدین نے آئے ہو ئے سبھی پو لیس افسران اور عاشقان رسول کا شکر یہ ادا کیا۔

میڈیا انچارج
وحید الحسن صدیقی
آل انڈیا محمدی مشن
موبائل نمبر 8960344786] 9415178772

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *