لکھنؤ:16 ستمبر
آل انڈیا محمدی مشن کے قومی صدر حضرت سید ایوب اشرف کی قیادت و صدارت میں حضرت محمد مصطفی ﷺکی یوم ولادت کے موقع پر لکھنؤ میں تاریخی شاندار اور روایتی مرکزی جلوس محمدی شہر کے مختلف راستوں سے ہو تا ہوا در گاہ حضرت مخدوم شاہ مینا پہونچا۔یہ جلوس تقریبا دوپہر ڈیڑھ بجے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول نے پورے محبت کے ساتھ حصہ لے کر درود و سلام و لبیک یا رسو ل اللہ کی صداؤں نے تہذیب کے شہر لکھنؤ کی فضا خوشنما بنا دیا۔ اس موقع پر شامل انجمنوں نے گھوڑوں، بگھیوں، اور تختیوں کے ساتھ مذہبی علامات، کھلے جھنڈے، بینر، سے پورے ماحول کو گلزار بنا دیا۔جلوس کے درمیان انجمنیں مختلف راستوں سے درگاہ حضرت مخدوم شاہ مینا کی طرف روانہ ہو ئی جہاں محبت اور بھائی چارے کے اس خوبصورت مظاہرے کا اختتام ہوا۔محمدی مشن کے عہدیداروں نے اس موقع پر ضلع انتظامیہ، پو لیس انتظامیہ، سیول ڈیفنس، صحافیوں، اور تمام آئمہ مساجد، علمائے کرام خصوصی طور سے مشن کے رضا کاروں سبھی انجمنوں کے ذمہ داران، یوتھ ونگ سیل، اور زونل کمیٹی کے تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے جلوس کو پر امن اور نظم و ضبط کے ساتھ کامیاب طریقے سے اختتام کرانے میں اپنا قیمتی تعاون فراہم کیا۔اس موقع پر آل انڈیا محمدی مشن کے بانی و قومی صدر حضرت سید ایوب اشرف کچھوچھوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید میلاد النبی ؐ کا مقصد صرف جشن منا نا نہیں ہے۔ بلکہ اس پیغام محبت اور انسانیت کو پھیلانا ہے۔جو حضرت محمد مصطفیﷺ نے ہمیں دیا ہے انہوں نے ملک اور صوبہ کے تمام باشندوں کو اس مبارک موقع پر مبارکباد دیتے ہو ئے اپیل کی کہ ہم سبھی امن، بھائی چارہ، اور سماجی فر قہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کریں۔تاکہ ہمارے وطن عزیز میں محبت اور امن کا ماحول قائم رہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ جس طرح سے لکھنؤ کی انتظامیہ نے اس جشن کو کامیاب بنانے میں اہم کر دار ادا کیا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ ان کی یہ مدد صوبہ میں امن بھائی چارہ کی مثال بن کر ابھرا ہے۔ جو مستقبل میں بھی امن اور نظم و ضبط کے لئے میل کا پتھر ثابت ہو گا۔ پر دھان جنرل سکریٹری حضرت سید بابر اشرف نے کہا کہ جشن میلاد النبی ؐ کا مقصد حضور ؐ کی تعلیمات کو عام کرنا ہے یہ جلوس صرف مذہبی نہیں ہے بلکہ سماج میں آپسی سمجھ اور اتحاد کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس انعقاد کو کامیاب بنانے میں مصروف سبھی عاشقان رسول ؐ اور سبھی پو لیس انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا۔ساتھ ہی جلوس کے درمیان کسی بھی بد نظمی کو ناکام بنانے میں پو لیس انتظامیہ کے تعاون کی خصوصی تعریف کی۔ پورے انعقاد کے درمیان نظم و ضبط اور امن کا ماحول بنائے رکھنے میں اپنا اہم کر دار ادا کیا۔مرکزی جلوس محمدی میں لکھنؤ کے مختلف حصوں سے تقریبا 250 انجمنوں نے حصہ لیا۔جن میں گھوڑے، بگھی، مذہبی علامات، جھنڈے اور بینر شامل تھے۔
انجمنوں نے اپنے اپنے علاقہ سے جلوس میں شامل ہو کر محبت، اتحاد، اور بھائی چارے کا بہترین مظاہرہ کیا۔ ہر انجمن نے اپنے دلکش انداز میں جلوس کی زینت بڑھائی۔جس سے پورا شہر تیو ہاری ماحول میں شرابور ہو گیا۔حضرت سید محمد احمد میاں نے کہا کہ ہم سبھی مل کر حضرت محمدمصطفی ﷺ کی تعلیمات کو عوام الناس تک پہونچائیں۔ اور محبت واتحاد اور امن کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کر دار ادا کئے۔یہ جلوس ہمارے لئے ایک پیغام ہے کہ ہم مذہبی نفرت، اور سماجی و ثقافتی تقسیم سے او پر اٹھ انسانیت کے اس پیغام کو اپنا ئیں جو ہمیں حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے دیا ہے۔ اس موقع پر مشن کے سینئر نائب صدر شاکر علی مینائی، سیدی محمد علی عارف نقشبندی، جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید شہاب الدین، نائب صدر قاری روشن علی قادری، مولانا اشرف حسین، مولانا اسلم چشتی، قاری غلام سبحانی، مولانا ذاکر حسین، خان محمد، خازن صدر محمد فرید، ترجمان سید جنید اشرف، عبد الحنان مشاہدی، مسعود صدیقی، سید طاہر اشرف، عبد الر حمن، محمد رضوان، وسیم ایڈوکیٹ، شاداب خان، انیس صدیقی، سید حسین اشرف، سید محمد اشرف، مفتی فیاض اشرفی، قاری عین الحق، مشاہد رضا وغیرہ موجود تھے۔




